خوشاب: پولیس نے صرف 2 گھنٹوں میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔میڈیا کے مطابق ، پنجاب کے ضلع خوشاب میں حوا کی ایک اور بیٹی کو ہوس کانشانہ بنایاگیا ، تاہم پولیس نے صرف دو گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔لڑکی کے والد کی شکایت پر تھانہ احمد پور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ یہ واقعہ محلہ احمد پور میں پیش آیا ، جہاں ملزم نے لڑکی کو گھر میں تنہا پایا اور گھرکے اندرگھس آیا۔ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد میں وہ فرار ہوگیا۔جب واقعے کی اطلاع ڈی پی او خوشاب محمد نوید تک پہنچی تو اس نے سخت نوٹس لیا اور پولیس ٹیم کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دو گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
#Khushab #Police #rape #brutalized #DPO Khushab #Pakistan
خوشاب‘7سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار


















