بلدیاتی اداروں کی بحالی کیس‘ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق ایک کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی نمائندوں نے عدالتی فیصلے کی کاپی حکومت کو ارسال کی ہے۔ وہ کیوں کام نہیں کررہے ہیں؟ اگر آپ میٹنگ بلانا چاہتے ہیں تو اسے گھر یا گراو¿نڈ پر کال کریں۔ کیا آپ ریڈ کارپٹ چاہتے ہیں؟چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حکومت پنجاب کے خلاف بلدیاتی اداروں سے متعلق توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل کا مو¿قف تھا کہ پنجاب حکومت نے 25 مارچ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی ہے اور بلدیاتی نمائندوں کو ان کے دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ، ہمارے خلاف فوجداری مقدمات چلائے گئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ خود کام نہیں کرنا چاہتے ، سپریم کورٹ نے بحالی کا حکم دیا ، بلدیاتی نمائندوں نے کچھ نہیں کیا ، حکومت پنجاب غلطی کررہی ہے لیکن اب تک آپ نے کیا کیا؟ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔


#Supreme Court #Advocate General Punjab #local body representatives #Chief Justice #Punjab government #Pakistan