ڈرامہ بنانیوالوں نے ناظرین کوبیوقوف سمجھ لیا ہے‘ ثانیہ سعید

کراچی:معروف ٹی وی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ ناظرین کوڈرامہ بنانے والوں نے بےوقوف سمجھ لیا ہے۔ ثانیہ سعید نے یوٹیوب چینل کودیے گئے انٹرویو میںکہا کہ منفرد کام اورکاروباری سوچ کے درمیان پوری دنیا میںلڑائی چل رہی ہے اوریہ ہمیشہ رہے گی،بڑی اچھی چیزیں بھی اس لڑائی سے بعض مرتبہ وجود میں آجاتی ہیں۔ ہم نے اپنے بہترین مصنفین اورفنکاروں کو ایک طرف کردیا ہے۔ ان سے ڈرامہ یا تو لکھوائے ہی نہیں جاتے یا پھرجس پر انہیں مہارت نہیںوہ لکھوایا جاتا ہے ان مصنفین کودوسری صورت میں کام دیا جاتا ہے جوبکنے والی چیزلکھ سکتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی چیزکو بیچنے کی مہارت کوبہتر کرنے کے بجائے موجودہ صورت حال میںاپنے مصنفین کی مہارت کوکند کرتے جارہے ہیں،المیہ اس میں سب سے بڑا یہ ہے کہ اپنے ناظرین کوہم نے بے وقوف سمجھنا شروع کردیا ہے۔


#Sania Saeed #TV actress #Karachi #writers and artists #Drama #Showbiz #Pakistan