لاہور:چوہدری نثار علی خان نے 2 سال 10 ماہ کے بعد پنجاب اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے حلف اُٹھالیا۔قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا ہے۔یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت سے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے حلف نہیں لیا۔چوبیس مئی کو چودھری نثار 3 سال بعد رکنیت کا حلف لینے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے ، لیکن اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ حلف نہیں اٹھاسکے۔
#Punjab assembly #chaudhry nisar #Pakistan



















