غزہ میں غیر انسانی تباہی کو دیکھ کر پریشان ہوں‘مہوش حیات

کراچی:اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ باقی دنیا کی طرح وہ بھی غزہ میں ہونے والی غیر انسانی تباہی کو دیکھ کر بہت پریشان ہیں۔ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ باقی دنیا کی طرح وہ بھی غزہ میں غیر انسانی تباہی سے خوفزدہ ہیں۔ ادکارہ نے کہا ، "میرا دل ہر اس مظلوم بچے ، لاچار ماں کی طرف جاتا ہے جو اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے۔"


#mehwish,#gaza