نواز‘زرداری کرناچھوڑیں‘پرانا پاکستان ٹھیک کریں‘ آفریدی

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کو آصف زرداری اور نواز شریف کو پیچھے چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو عمران خان کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ جب عمران بھائی وزیر اعظم نہیں تھے تو پوری قوم ان کے کہنے پر کھڑی ہوگی۔ اب وہ بہت وضاحتیں دیتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران بھائی کو اب زرداری اور نواز شریف کاپیچھا چھوڑ دینا چاہئے ، دو ڈھائی سال سے جہاں بھی جاتے ہیں ان کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔سابق کپتان کاکہناتھا کہ جب بھی میں عمران خان کوکہیں بھی افتتاح کرتے ہوئے سناہے وہ زرداری اورنواز شریف ہی کہتے ہیں ہیں۔ پچھلی حکومتوں نے جو کچھ کیا ، آپ اسے چھوڑ دیں ، دیکھیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں ، اللہ نے آپ کو ایک موقع دیا ہے۔آپ کرکے دکھائیں اورتبدیلی لے کرآئیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے لئے ہم نے 2013 میں انہیں ووٹ دیا ہے وہ تبدیلی لائیں ، پرانا پاکستان ٹھیک کریں۔