لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کاخصوصی اجلاس ہواجس میں انسدادکورونا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کےعزم کا اعادہ کیا گیاعسکری قیادت کی جانب سے سول حکومت سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراگئی،اجلاس میں ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئے تمام ممکنہ انتظامی اقدام اٹھانے،صوبے میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکی تعدادمیں اضافے کافیصلہ کیاگیا،شہریوں کوکورونا ویکسین لگانے کے عمل کو مزید تیز کرنے پراتفاق‘لاہورمیں کورونا پھیلاو¿ روکنے کیلئے علیحدہ پالیسی مرتب کرنےکا فیصلہ بھی کیاگیا‘اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مارکیٹس،بازاروں کی بندش کے اوقات پرعملدرآمدکرایاجائےگا،عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اپنے وسائل سے مزید ویکسین بھی خریدے گا،عوام کوکوروناسے بچانے اورعلاج کیلئے سرگرم عمل ہیں۔
مارکیٹس،بازاروں کی بندش کے اوقات پرعملدرآمدکرانے کافیصلہ



















