شاہی چیلے‘کنیزیں عوام کوگمراہ کرنے کے مشن پرہیں‘فردوس عاشق

لاہور:معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کنیزاول جھوٹی رام لیلامیں روزانہ نئے شگوفے کااضافہ کرتی ہیں،شاہی چیلے اورکنیزیں عوام کوگمراہ کرنے کے مشن پرہیں،ن لیگ کے ڈکیت لیڈران ملک کوقرضے میں ڈبوکرگئے،کرپٹ ن لیگ کے احمقانہ فیصلوں کاخمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں،ملکی وسائل لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرناہماری ذمہ داری ہے،عوام کوریلیف دیناہمارافرض ہے۔