اسرائیلی اداکارہ کے بیان پر گوہررشید کا شدیدردعمل

کراچی:اسرائیل میں پیدا ہونے والی ہالی ووڈ اداکارہ اور ونڈر ویمن ، گال گیڈٹ کے ٹویٹ پر گوہر رشید نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔جب کہ سبھی غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ بمباری کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں ، وہیں شوبز کے شخصیات بھی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے نظر آرہے ہیں۔اداکار گوہر رشید نے اسرائیلی نژاد اداکارہ گال گیڈٹ کے ٹویٹ پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کا ملک جنگ کے دہانے پر نہیں ہے بلکہ اس نے جنگ شروع کردی ہے۔گوہر رشید نے کہا کہ کسی کے لئے حب الوطنی کا جذبہ معصوم لوگوں کی زندگی اور انسانیت سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ اگر آپ کو ایسا اسرائیلی ہونے پر فخر ہے تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اصل مسئلہ کہاں ہے ، امید ہے کہ آپ کو جلد ہی احساس ہوجائے گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی نژاد ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے ، میرا ملک حالت جنگ میں ہے ، میں اپنے کنبہ اور دوستوں کے لئے پریشان ہوں ، میں اپنے لوگوں کے لئے پریشان ہوں۔