رنگ روڈ سکینڈل‘ذمہ داروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

لاہور:پنجاب حکومت کو راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ، جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا ہے۔راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ یہ رپورٹ اس کے چیف کمشنر گلزار شاہ کے دستخط کے ساتھ حکومت کو بھیجی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس رپورٹ کو عام کرنے کی منظوری دے دی ہے اور سفارشات پر عمل درآمد کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔