ممبئی:کوویڈ سے بچاﺅ کی ویکسین کی پہلی خوراک کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی سمیت کئی کرکٹرز نے لگوالی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 18 سال اور اس سے زائد عمر والے افراد کویکم مئی سے بھارت میں ویکسین لگوانے کی اجازت دی جاچکی ہے جس کے بعد ویکسین کرکٹرز اور ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی ایتھلیٹس نے لگوانا شروع کردی ہے۔کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی،شکھردھون،اجنکیا رہانے،ایشانت شرما،پجارا، امیش یادیو اور شکھا پانڈے ویکسین کی پہلی ڈوز لینے والوں میں شامل ہیں۔
کوہلی سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے کورونا ویکسین لگوالی



















