لندن: دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دستیاب ہوں گے،ای سی بی نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا ہے کہ کسی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی۔ ایشلے جائلزٹیم ڈائریکٹر نے انگلینڈ کے کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا ہے۔ انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلہ دیش میںٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ ملتوی بھارتی لیگ آئی پی ایلکی ستمبر اکتوبر میں انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
کرکٹرز کو کسی لیگ کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی‘ ای سی بی



















