نیویارک:انجلینا جولی نے اپنے بچوں کے لئےخود کو نرم مزاج اور محفوظ جگہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ایک انٹرویو میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ بہت نرم مزاج تھیں،یہ شفقت اور مہربانی بہت اہم ہے،میں بھی اپنے بچوں کےساتھ نرم رویہ رکھتی ہوں۔امید ہے میں اپنے بچوں کے لئے محفوظ جگہ ہوں۔45 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنے بچوں کے لئے کون ہیں وہی چیز سب کچھ ہوتی ہے۔
اُمید ہے میں اپنے بچوںکیلئے محفوظ جگہ ہوں،انجلینا جولی



















