کراچی:معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ عباسی نے وضاحت کی ہے کہ ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ان کے سوتیلے بھائی ہیں۔حال ہی میں ، جویریہ عباسی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں حصہ لیا اور شائقین کو اپنے سابقہ شوہر کے بارے میں آگاہ کیا۔شو کے میزبان نے انکشاف کیا کہ جویریہ عباسی کی والدہ اور شمعون عباسی کے والد نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔ جویریہ اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے اور شمعون اپنے کے والد کی پہلی بیوی سے ہیں۔اس موقع پر جویریہ عباسی نے کہا کہ بہت سارے لوگ اس میں الجھے ہوئے ہیں کہ اداکارہ انوشہ عباسی میری بہن ہیں یا شمعون کی لیکن حقیقت میں وہ ہماری بہن ہیں کیونکہ ان کی والدہ جویریہ کی والدہ ہیں اور والد شمعون کے والد ہیں۔
سابق شوہر شمعون عباسی سوتیلے بھائی ہیں‘جویریہ عباسی



















