اپنے ملک کےلئے کھیلنے کا اب انتظار نہیں ہوتا‘اعظم خان

 کراچی:پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان نے اپنی فٹنس اور فیلڈنگ بہتر کرنے کے لئے سخت پریکٹس کی ۔قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ اور اعظم خان نے ہائی پرفارمنس سینٹر میں فیلڈنگ اور ڈائیو لگانے کی سخت پریکٹس کی۔ نسیم شاہ اور اعظم خان کی ٹریننگ ویڈیو پر کپتان سرفراز احمد نے لکھا کہ لگے رہو اور محنت کرتے رہو لڑکوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیتے گی۔بعدازاں فاسٹ باﺅلرنسیم شاہ نے انسٹاگرام پر اعظم خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انکی کوششوں اور فٹنس کی تعریف بھی کی۔اس کے علاوہ اعظم خان نے جِم سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ روز سخت محنت اور پسینہ بہا رہا ہوں ، اپنے ملک کے لئے کھیلنے کا اب انتظار نہیں ہوتا۔