لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔صوبائی وزراء، ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو ان کے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور عثمان بزدار نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے مزید سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ وائرس کی وجہ سے صحت کے نظام پر بے حد دباو¿ ہے ، لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا ، صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے۔
کورونا کو کنٹرول کرنے کےلئے مزید سخت اقدامات کرنا ہونگے



















