شہزاداکبر نے بشیرمیمن کو 50 کروڑ ہرجانے پرنوٹس بھجوادیا

اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے سابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈی جی بشیر میمن سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور 50 کروڑ روپے ہرجانے پر قانونی نوٹس بھیجا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات 14 دن کے اندر واپس لیں اور غیر مشروط معافی مانگیں۔شہزادہ اکبر کا کہنا ہے کہ بشیر میمن نے بدنیتی پر مبنی الزامات لگائے ، جھوٹے الزامات پر انھیں عدالت کے سامنے جوابدہ کیا جائے گا۔