پی سی بی آصف علی کو فردوس عاشق سے تبدیل کردے

اسلام آباد: زمبابوے کو شکست کے بعد ٹیم کی ناقص کارکردگی پر گرین شرٹس کے شائقین برہم ہوگئے۔ آصف علی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنے ، صارفین نے ان کے خلاف طنزیہ ٹویٹس اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ایک صارف نے ٹویٹر پر مذاق کیا۔ اور لکھا کہ پی سی بی آصف علی کوفردوس عاشق سے تبدیل کردے ۔ میرے خیال میں وہ آصف سے بہتر کھیلے گی جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ آصف علی 99 رنز سے سنچری نہ بناسکے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ میں ، آصف علی 3 گیندوں پر ایک رن بنا سکے تھے ، جبکہ شکست کی وجہ سے پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین میچوں کی سیریز اب ایک ایک سے برابرہوگئی ہے۔