لاہور:لاہور کے سروسز ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید اوریقی گیٹ ہسپتال کے آئی سی یو 100 فی صدبھرگئے ۔محکمہ صحت کے مطابق ، لاہور کے میو ہسپتال کا آئی سی یو 98فی صدبھرا ہوا ہے۔ میو ہسپتال کے 84 مریضوں میں سے 82 مریضوں کا وینٹیلیٹروں پر علاج جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ، لاہورکے ہسپتالوں میں 255 مریضوں میں سے 220 مریض زیر علاج ہیں۔
لاہورکے 3بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یوبھر گئے



















