شوگر سکینڈل تحقیقات‘ نیب نے محسن لغاری کوبھی طلب کرلیا

اسلام آباد: شوگر اسکینڈل میں حکومتی شخصیات کی طلبی کا سلسلہ جاری ۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے شوگر اسکینڈل میں پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کو طلب کیا ہے اور انہیں 4 مئی کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم محسن لغاری سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس سلسلے میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ شوگر سبسڈی کا ریکارڈ 2018 سے لے کر 2019 تک لائیں جب کہ محسن لغاری سے شوگر ایکسپورٹ پرمٹ کارڈ جاری کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔