واشنگٹن:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ لگاتار آٹھ ہفتوں سے کورونا وائرس کے کیس تشویشناک شرح سے بڑھ رہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ راس نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ گذشتہ ہفتے 5.2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں ، کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب تک کورونا سے باضابط طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا کیسز تشویشناک شرح سے بڑھ رہے ہیں‘ ڈبلیوایچ او

















