سارہ خان کی طبیعت ناساز‘ہسپتال داخل

کراچی:اداکارہ سارہ خان کو علالت کےباعث اسپتال منتقل کردیاگیا۔ گذشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر نے سارہ خان کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔ گلوکار فلک شبیر نے اس کہانی کے عنوان پر کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ سارہ کی طبیعت ناساز ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ کیا ہوا ہے اور انہیں اسپتال میں کیوں داخل کرایاگیاہے ۔