تیسرے ٹی20میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پچھاڑدیا

سنچورین:بابراعظم اورمحمد رضوان کی شانداربیٹنگ ‘پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9وکٹوں سے ہرادیا،پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی میزبان ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 203رنز سکورکئے پاکستان کی جانب سے محمدنوازنے دووکٹیں حاصل کیں،جواب میں پاکستانی ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پربابراعظم کی سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت 204رنز کا ہدف پوراکرلیا۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں پوراکرلیا،پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 122رنز سکورکئے اور ولیمز کی گیند پر آﺅٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 73رنز کی ناٹ آﺅٹ اننگز کھیلی۔تیسرے ٹی20میں فتح کے بعد پاکستان کو چارمیچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہوگئی۔