لاہور:پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے کرونا کے خلاف ویکسین لگوانے پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور شرمندہ ہیں ، دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طارق بشیر چیمہ کے اہل خانہ کو کورونا کے خلاف ٹیکہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کے خلاف ٹیکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ، 40 سالہ اداکارہ کو جوان ہونے کے باوجود ویکسین پلانے پر مداحوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نہ تو پیرامیڈیکل عملہ ہے اور نہ ہی 60 سالہ سینئر شہری۔ مفت میں ویکسین لگواکرمستحق عوام کا حق ماررہی ہیں
عفت عمر نے کوروناویکسین لگوانے پر عوام سے معافی مانگ لی



















