کراچی:سی اے اے نے کورونا کے پیش نظر برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت دینے سے انکار کردیا . ”برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی“۔7/پروازیں برطانیہ سے اسلام آباد کیلئے اور 3 برطانیہ سے لاہور کیلئے تھیں۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے ایوی ایشن ڈویڑن کو صورتحال سے آگاہ کردیا، احتیاطی تدابیر کو موثر بنانے کا مقصد کورونا پھیلا ?کو روکنا ہے۔>یاد رہے کوروناکی تیسری لہرکاموجب بننے والے برطانیہ نے پاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سے پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا<
CAAکا برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت سے انکار



















