کراچی:معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ان کی شادی کے فیصلے سے دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا اور ان سے تعاون کی بھی درخواست کی۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا ،"میں نے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر عظیم خان سے شادی کرنے کے اپنے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'عظیم اور میں اب شادی نہیں کررہے ہیں ، مجھے امید ہے کہ آپ بھی میرے فیصلے کی حمایت کریں گے کیوں کہ آپ نے ہمیشہ میری حمایت کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں لگی۔ '
شادی سے پہلے ہی ”راہیں “جدا



















