ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ایران نے مجھے قتل یا اقدام قتل کی دھمکی پر عمل کیا تو سنگین نتائج ہوں گے،ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، ایران نے دھمکی پر عمل کرنے کی کوشش کی تو مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دے دئیے۔
دریں اثناصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت کی ایران کےساتھ سفارتی رابطے و بات چیت جاری رکھی جائے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے ہدایات کا مقصد ایران کےساتھ کشیدگی کو قابو میں رکھتے ہوئے جوہری پروگرام، علاقائی سلامتی و دیگر متنازع امور پر مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے کہا حالیہ دنوں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی ، ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے پر امریکہ کے پاس عسکری آپشنز موجود ہیں، مطلوبہ جوہری نتائج حاصل نہ ہوئے تو ایران کےساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، آبنائے ہرمز میں حملے بند اور ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا اعلان عوامی سطح پر کیا جائے،ایران نے ایسا نہ کیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔


















