بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنےوالی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں:دفتر خارجہ
اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)ترجمان دفترخارجہ طاہر نے کہا ہے قطر ، ترکیہ کےساتھ دفاعی تعلقات انتہائی مضبوط،بھارت میں مذاکرات کی باتیں کرنےوالی آوازیں مثبت پیش رفت ہیں، ٹریک ٹو یا بیک ڈور رابطوں کا علم نہیں،پاکستان خطے میں امن، مکالمے ، سفارتکاری کے فروغ کےلئے مکمل طور پر پرعزم ،ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی ، ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں کردار مسلسل فعال ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران طاہر اندرابی نے کہا پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری، برابری کے اصولوں کا احترام کرتے ہوئے علاقائی امن کےلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان کا موقف واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن صرف مکالمے اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، افغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو روکے،امریکہ اور چین میں رابطوں کو دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ چین کی تاریخ فائنل ہونے پر اعلان کریں گے،کشتواڑ اور ایل او سی واقعات کے 2 مختلف زاوئیے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ایک زاویہ انسانی حقوق جبکہ دوسرا امن و سکیورٹی کا ہے،ایل او سی پر ہمارے جوان چوکس ہیں،امریکی سینیٹر گراہم کا بیان دیکھا ہے،سی بی ایس نیوز کی خبر کے فوری بعد بیان آیا،وقت کے فرق کے باعث ہمارا بیان تاخیر سے جاری ہوا،ہمارا بیان تمام حقیقی صورتحال واضح کرتا ہے،وزیراعظم کی قطر کے ہم منصب اورآذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی،نائب وزیراعظم خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں،اسحاق ڈار کی چینی وزیرخارجہ سے بھی بات ہوئی،فریقین نے پائیدار جنگ بندی اور مذاکرات کی اہمیت پر زوردیا،چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ۔

















