وزیراعظم شہباز شریف 30نومبر سے 2دسمبر تک روس کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:( بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف 30نومبر سے روس کا3روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات متوقع ہے، دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔