امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو

 اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پاکستان تنازعات کا حل چاہتا،امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے،جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں،افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا پاکستان خطے میں امن ،مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ،افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے،پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کی بجائے تعاون کا حامی اورامریکہ ،چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہےگا،پاکستان، سعودی عرب ،ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کےلئے اہم ہے۔