اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کثیرالجہتی فورمز پر تعاون ،باہمی دلچسپی کے معاملات پر رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی گئی،ٹیلی فونک گفتگو کے دوران علاقائی پیشرفت پر مشاورت جاری رکھنے کےلئے مستقبل قریب میں آر فور (R4) ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماوں نے سفارتی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت کے عمل کو مزید موثر بنانے کےلئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔


















