اسلام آباد (بیورو رپورٹ) حکومتی وزراءنے اتحادیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا خطے میں حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دینگے،وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیرصدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا ،وزیرخزانہ اورنگزیب نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی،وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایران، اسرائیل، امریکہ جنگ کے آغاز کے بعد تیل بحران نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا،عوامی مشکلات میں کمی کیلئے ابتدائی طور پر قیمتیں نہ بڑھا کر129 ارب روپے کی سبسڈی دی،قیمتوں میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل،رکشوں، پبلک ٹرانسپورٹ، مال بردارگاڑیوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا گیا،پٹرولیم مصنوعات پر مختلف شعبوں کو سبسڈی میں صوبے بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، حکومت کی کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے،وزیرپٹرولیم علی پرویزملک نے کہا وزیراعظم تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت نے فوری اقدامات اٹھائے،اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے وزیرخزانہ اور وزیرپٹرولیم سے سوالات بھی کیے،وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا اجلاس کا مقصد اتحادی جماعتوں سمیت پارلیمانی پارٹی کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینا ہے،موجودہ عالمی معاشی بحران میں حکومت کو مشکل اور غیرمقبول فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں ، خطے میں جنگ سے تمام ممالک متاثر ہورہے ہیں ، سیاسی و عسکری قیادت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے پاکستان قدرے بہتر صورتحال میں ہے،طارق فضل نے کہا اتحادی جماعتوں کے رہنماو¿ں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے مزید اقدامات پر غور کیا گیا،دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ ایوان میں اٹھا دیا، وزیر پٹرولیم نے بریفنگ میں کہا2 سے 3 ہفتے حکومت نے قیمتوں کا بوجھ اپنے اوپر لیا، خام تیل کی قیمت اپنے موبائل پر دیکھ لیں 70 ڈالر والا خام تیل 170 ڈالر تک بھی گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ اٹھا دیا،سپیکر نے اپوزیشن کے احتجاج پر اپوزیشن رکن کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات کرنے کی اجازت دی،جے یو آئی کے رکن نور عالم خان نے سوال اٹھایا وزیر خزانہ بتائیں اگر معیشت اتنی ترقی کررہی ہے تو پٹرولیم مصنوعات کیوں مہنگی کیں؟،ایم کیو ایم رکن امین الحق نے کہا حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کیے انہیں ایوان میں زیر بحث لایا جائے،پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے کہا یہ ایوان پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے، اگر اس ایوان کو اعتماد میں نہیں لیں گے تو پھر کیا ہوگا؟۔
حالات معمول پر آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دینگے:وفاقی وزرا

















