تعلیمی اداروں میں شفافیت، بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں :کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ساہیوال کا دورہ کیا اور میٹرک کے امتحانی سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خود چند طالبات کی رول نمبر سلپس چیک کیں اور نگران عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے صاف اور شفاف انعقاد کیلئے سخت نگرانی کی جائے۔ کمشنر نے طالبات کیلئے سہولیات فراہم کرنے پر خاص طور پر انہیں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں شفافیت اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ طالبات بغیر کسی پریشانی کے امتحانات میں حصہ لے سکیں۔