پٹرول کی قیمت کم کرانے میں نوازشریف کا کلیدی کردار
لاہور: (وقائع نگار)پٹرول کی قیمت کم کرانے میں نوازشریف کا کلیدی کردار،پس پردہ وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق صدر (ن) لیگ نے پٹرول کی قیمت کم کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں فوری کمی کی ہدایت دی تاکہ مہنگائی کے دباﺅ میں کمی لائی جا سکے، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ن لیگ کی رہنمائی میں فوری طور پر قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا۔
نواز شریف نے کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا، آنے والے دنوں میں مہنگائی کے اثرات کم کرنے کےلئے مزید اعلانات متوقع ہیں۔



















