اسحاق ڈار کارابطہ، مصر ،ازبکستان کے وزرائے خارجہ پاکستانی کوششوں کے معترف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسحاق ڈار کا مصر اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورت حال و امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ملکوں نے مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کیلئے پاک چین 5نکات کی مکمل حمایت، دو طرفہ قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر بدرعبدالعاطی نے اسلام آباد میں 4ملکی اجلاس کے دوران شاندار مہمان نوازی پر اظہار تشکر، ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے علاقائی امن واستحکام و کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔