لاہور :(وقائع نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات ، 2025 سموگ میں کمی اور فضائی معیار میں نمایاں بہتری کا سال ثابت،کورونا کے بعد پہلی بار لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری ریکارڈ ہوئی، پاکستان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی اوسط سطح میں 8.7 فیصد کمی آ گئی۔
تمام صوبوں کے مقابلے میں پنجاب نے ماحولیاتی شعبے میں سب سے بہترین کارکردگی دکھائی، پارٹیکولیٹ میٹر میں 33.2 فیصد کمی دیکھی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران ماحولیاتی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا،81 ہزار سے زائد وزٹس، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ انسپکشنز ، 7,900 سے زائد نوٹس ،ہزاروں صنعتی یونٹس سیل کئے گئے ، 2300 سے زائد ایف آئی آرز درج ،جرمانے بڑھ کر 19 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچے ، 4 لاکھ 19 ہزار کلو سے زائد مضرصحت مواد ضبط کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں و کنسٹرکشن سائٹس پر سخت چیکنگ ،2200 سے زائد واٹر ری سائیکلرز و مسٹ سپرنکلرز نصب کیے گئے ،لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 102 سے کم ہو کر 89 فیصد پر آگئی، اینٹی اسموگ گنز کے استعمال سے بھی فضائی آلودگی میں واضح کمی،فصلوں کی باقیات جلانے کےخلاف موثر اقدامات سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، واٹر باوزر یونٹس متحرک ، 67 واٹر باوزرز کی مدد سے آگ پر فوری قابو ،PM2.5 سطح 50 سے کم ہونے سے راولپنڈی صاف ترین بڑے شہروں میں شامل ہوگیا۔
ای پی آئی کی رپورٹ کے مطابق ملتان، بہاولپور، لودھراں اور منڈی بہاوالدین میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی، تمام شعبوں میں ماحولیاتی نظام کی بہتری کے جامع اقدامات کے مجموعی طور پر نہایت موثر نتائج سامنے آئے، پنجاب حکومت نے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور فیلڈ ایکشن کو یکجا کر کے سموگ کے خلاف جامع حکمت عملی اپنائی ، صنعتی دھوئیں کے اخراج، زہریلے دھوئیں کے مختلف ذرائع و گردوغبار کےخلاف سخت مہم سے فضائی معیار میں واضح بہتری آئی،اینٹوں کے بھٹوں کی زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی، وہیکل ٹیسٹنگ و کنسٹرکشن سائٹس پر کنٹرول نے بھی نمایاں بہتری میں بڑا کردار ادا کیا، فصلوں کی باقیات جلانے کے خاتمے کےلئے کوئیک رسپانس یونٹس نے اہم کردار ادا کیا۔
مریم نواز نے ای پی اے سمیت تمام حکومتی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا پنجاب ماحولیاتی تحفظ کا مثالی صوبہ بن رہا ہے، 2026 میں پنجاب ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں اپنی کارکردگی کا ریکارڈ خود توڑے گا،دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نواز نے سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں بجلی بندش کے بعد موبائل لائٹ پرآپریشن کی مبینہ خبر کا نوٹس لیکرمحکمہ صحت سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔
پنجاب کی ماحولیاتی شعبے میں بہترین کارکردگی،تمام صوبوں کو پچھاڑ دیا

















