خیبرپختونخوا میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ
راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق باڑہ خیبر 10 ،بنوں میں 3 خوارج کو انجام تک پہنچایا ، کامیاب کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گرد ٹھکانے بھی تباہ کیے،بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کےخلاف کریک ڈاون تیز کردیا۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم، وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے، ملکی سلامتی و عوام کے تحفظ کےلئے آپریشنز جاری رکھے جائیں،ملک کی حفاظت کیلئے سکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔

















