کراچی (مشرق نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں کے دوران31.7 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں ہری پور، کراچی، راولپنڈی اورشیخوپورہ میں کی گئیں، مختلف کارروائیوں کے دوران 31 کلو 700 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ 111 بوتلیں شراب بھی ضبط کی گئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک نے دوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام کارروائیوں کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
31 کلو سے زائد منشیات برآمد، اے این ایف نے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا


















