پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگل، سولر پارک میں بدل رہے ہیں:مریم نواز

لاہور (وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زیروویسٹ ڈے پر ہر شہری کو پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کی خصوصی اپیل کردی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے زیروویسٹ کے عالمی دن پر عوامی سطح پر کچرے کے خاتمے کیلئے اقدامات اور ماحولیاتی تحفظ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کچرے کو کم کرنے، ری سائیکلنگ اور پائیدار کھپت کے طریقوں سے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے، کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنا مشترکہ ذمہ داری ہے،عالمی شہرت یافتہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کے ہر شہر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے،مریم نوازنے کہا پہلی مرتبہ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے ، کوڑا اور کندگی کے ڈھیر موسمیاتی تبدیلی، فطرت اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے مسائل میں اضافہ کرتے ہیں،پنجاب میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو سرسبز جنگل اور سولر پارک میں بدلا جارہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی سے زیروویسٹ کے اہداف کو پورا کیا جاسکتا ہے، صوبے بھر میں کسانوں کو ایگریکلچر ویسٹ مینجمنٹ کےلئے سبسڈی پر سپر سیڈرز فراہم کررہے ہیں،پہلی مرتبہ فیکٹریوں اور صنعتوں میں ماحولیاتی قوانین کانفاذ یقینی بنایا جا رہا ہے،پنجاب میں زیروویسٹ کیلئے جدید الیکٹرک وہیکلز اور مشینی نظام متعارف کرایاگیا ہے،صوبے میں کچرے سے توانائی اور ویلیو ایبل اشیاءتیار کرنے کےلئے ویسٹ ٹو ویلیومنصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔