ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، 59فیصد عوام کارکردگی سے نالاں


واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ٹرمپ کی مقبولیت میں بڑی کمی، 59فیصد عوام کارکردگی سے نالاں،امریکی نیوز چینل نے پول سروے جاری کر دیا،سروے کے مطابق 59فیصد عوام کارکردگی سے مطمئن نہیں،سروے 20سے 23مارچ 2026کے دوران کیا گیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی کارکردگی کو اکثریت نے مسترد کر دیا، 59فیصد رائے دہندگان ٹرمپ کی کارکردگی سے غیرمطمئن ہیں، مہنگائی پر ٹرمپ کی کارکردگی کو 71فیصد عوام نے مسترد کر دیا، معیشت پر بھی ٹرمپ کو دھچکا لگا،66فیصد عوام نے ناپسندیدگی ظاہر کی، سروے رپورٹ کے مطابق خارجہ پالیسی پر ٹرمپ کو 62 فیصد عوام کی مخالفت کا سامنا ہے،ایران پالیسی پر بھی عوام ٹرمپ سے مطمئن نہیں،64فیصد نے کارکردگی مسترد کر دی۔