طالبان رجیم میں مسیحی برادری کیلئے افغان سرزمین تنگ


لندن:(مشرق نیوز) کابل پر قابض طالبان رجیم میں اقلیتوں خصوصاً مسیحی برادری کےلئے افغان سرزمین تنگ کردی گئی،افغان طالبان رجیم میں مسیحی برادری افغانستان میں خوف اور جبر کے سائے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، برطانوی جریدے نے طالبان رجیم میں اقلیتی برادری پر ہونےوالے مظالم اور بدترین ناانصافیوں کو بے نقاب کردیا۔

برطانوی جریدہ چرچ ٹائمز کے مطابق طالبان کی واپسی سے افغانستان میں عوامی زندگی یکسر بدل گئی، مسیحی برادری کیلئے مذہبی آزادیوں کا مکمل خاتمہ ہوگیا، افغانستان میں کوئی عوامی چرچ موجود نہیں، سرکاری ریکارڈ میں مسیحیوں کواقلیتی برادری کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا، طالبان کے خوف کے باعث افغان مسیحی دوہری زندگی گزارنے پر مجبورہیں جہاں وہ بند کمروں میں چھپ کرعبادات کرتے ہیں، غاصب طالبان رجیم میں مسیحی برادری سرکاری ملازمتوں اور علاج معالجے سے بھی محروم ہے۔