اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عمان نے کہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی ترجیحاً فراہمی میں پاکستان سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں،درخواست پر مثبت انداز میں غور کیا جائےگا۔
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سلطنت عمان کے پاکستانی سفیر فہد بن سلیمان بن خلف سے ملاقات کی ،خطے میں توانائی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں اپ سٹریم شعبے، بالخصوص تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔
علی پرویز ملک نے کہا پاکستان خطے میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر آبنائے ہرمز کے باہر متبادل راستوں اور ذرائع سے تیل درآمد کےلئے اقدامات کر رہا ہے،عمانی سفیر نے کہا عمان پاکستان کی انرجی سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے مکمل تعاون کےلئے تیار ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پٹرول کے تین کارگو اور ڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا جا چکا، مارچ میں عمانی بندرگاہوں سے پٹرول کے مزید دو کارگو درآمد کیے جائیں گے، امید ہے عمان ترجیحی بنیادوں پر پٹرولیم کارگو فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست پر غور کرے گا۔
عمان پٹرولیم مصنوعات کی ترجیحاً فراہمی میں پاکستان سے مکمل تعاون کیلئے تیار

















