عمران کے بیٹے قاسم کی پاکستان دشمنی،جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد،لندن:(بیورورپورٹ)عمران خان کے بیٹے قاسم کی پاکستان دشمنی،جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کامطالبہ کردیا،قاسم خان نے مطالبہ بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما نسیم بلوچ کےساتھ کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے بیٹے نے کہاانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی یونین پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرے،قاسم خان نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صرف ایک مثال دیتے ہوئے کہا میرے والد جیل میں ہیں۔

عمران خان کے بیٹے کے پاکستان مخالف مطالبے پر سیاسی وعوامی حلقوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم ہونے سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات خطرے میں پڑ جائیں گی،جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کو یورپی منڈیوں میں خصوصی رسائی حاصل ہے،قاسم خان کا مطالبہ پورا ہوا تو پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھے گا،زرمبادلہ میں بھی کمی ہوگی،جی ایس پی پلس کے خاتمے سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں بحران اور بیروزگاری بڑھے گی، پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے لاکھوں افراد کاروزگار وابستہ ہے، ذاتی یا سیاسی بنیاد پر پاکستان مخالف مہم قومی مفاد کے منافی اور معاشی طورپرنقصان دہ ہے۔