ایف 18 سمیت 2 امریکی جنگی جہاز مار گرائے: پاسداران انقلاب

تہران (مشرق نیوز) پاسداران انقلاب نے ایرانی فضائی حدود میں ایف 18 سمیت 2 امریکی جنگی جہازوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی میڈیا نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دونوں امریکی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

اس سے پہلے گزشتہ دنوں امریکی لڑاکا طیارہ ایف 35 بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور امریکی میڈیا گزشتہ دنوں ایران جنگ میں امریکہ کے کم از کم 16 طیاروں کو نقصان کی خبر بھی نشر کر چکا ہے۔ دوسری جانب ایران نے آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھولنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔

ایرانی فوجی ذرائع کے حوالے سے نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی علاقوں پر حملے جاری رہے تو آبنائے باب المندب میں نیا محاذ کھل سکتا ہے، باب المندب یمن کے نزدیک آبی گزرگاہ ہے جو بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتی ہے۔