ٹانک میں آپریشن، ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے2دہشتگرد ہلاک
پشاور :(بیورورپورٹ)ٹانک میں کامیاب آپریشن،انتہائی مطلوب 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی،فائرنگ کا تبادلہ40منٹ تک جاری رہا،ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے 2انتہائی مطلوب دہشتگرد امداد ااورتوقیر مارے گئے2کلاشنکوفیں، 6 میگزین، کارتوس اور2 بینڈولیئرز برآمد کرلیے،مرنے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہاعوام کے تحفظ کےلئے ہر وقت چوکس ،دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


















