اسلام آباد، نوڈیرو (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے بھٹو ،بینظیر کی لیگیسی ہمیشہ منصفانہ اور ترقی پسند پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں رہنمائی کرتی رہے گی، پاکستان بنانے والے ہمارے بزرگوں کے تصور کردہ جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں کی تجدیدِ عہد کرنا ہوگا،اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا23 مارچ محض تاریخ نہیں بلکہ امید، اتحاد اور برصغیر کے مسلمانوں کے عزم کی علامت ہے، قرار داد پاکستان میں بزرگوں نے آزادی، وقار اور انصاف کا خواب دیکھا، آج ہمیں پاکستان بنانے والے ہمارے بزرگوں کے تصور کردہ جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے اصولوں کی تجدید عہد کرنا ہوگا،علاوہ ازیں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے لاڑکانہ کے میئر انور لوہر نے نوڈیرو بھٹو ہاو¿س میں ملاقات کی،مئیر لاڑکانہ انور علی نواز لوہر نے بلاول بھٹواور فریال تالپور کو عید کی مبارکباد دی،مئیر لاڑکانہ نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی، بلاول بھٹو زرداری نے مئیر لاڑکانہ انور علی نواز لوہر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،چیئرمین پی پی نے کہا بلدیاتی نمائندے عوام کو سہولیات کی فراہمی کےلئے دن رات محنت کریں، ملاقات کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو بھی موجود تھے۔
بھٹو ، بینظیر کی لیگیسی ترقی پسند پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں رہنمائی کرتی رہے گی:بلاول بھٹو

















