لاہور میں آوارہ کتے نے 8 سالہ معصوم بچی کی جان لے لی،وزیراعلیٰ کانوٹس
لاہور:(کرائم رپورٹر )عید پر خوشیوں بھرا گھرماتم میں تبدیل،لاہور میں آوارہ کتے نے 8 سالہ معصوم بچی کی جان لے لی۔
ٹاﺅن شپ میں 8 سالہ مہر گلی میں کھیل رہی تھی،کتے نے اچانک حملہ کردیا،شدید زخمی حالت میں ہسپتال لےجایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا آوارہ کتوں کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ آئندہ کسی اور گھر کا چراغ نہ بجھے۔

















