امریکہ ،ایران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی ویب سائٹ نے امریکہ ،ایران کے درمیان پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔
ویب سائٹ نے لکھا دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت ختم ہو چکی لیکن مصر، قطر اور برطانیہ اب بھی امریکہ،ایران میں پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں،امریکہ ایران سے یورینیم افزودگی ختم کرنے کےساتھ5سال کےلئے میزائل پروگرام کا خاتمہ بھی چاہتا جبکہ ایران جنگی نقصانات کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔
امریکی عہدے دار کے مطابق امریکہ ایران کے منجمد اثاثے واپس کر دے تو ہرجانے کا مطالبہ پورا ہو سکتا ہے۔


















