واشنگٹن،تہران:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الٹی میٹم دیتے ہوئے ہے کہا48گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو امریکہ سخت ردعمل دےگا،ایران کے مختلف پاور پلانٹس کو مرحلہ وار تباہ کردینگے۔
ٹرمپ نے کہاسب سے پہلے بڑے بجلی گھر کو نشانہ بنایا جائے گا،قیادت ختم،ایران کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیااور نیویارک ٹائمز کہتا ہے ٹرمپ ایران میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا؟۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے مرکزی کمانڈ کے ترجمان ابرہیم ذوالفقاری نے دھمکی پر وارننگ دیتے ہوئے کہا بجلی نظام پر حملہ ہوا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا،ایران نہ صرف تیل و گیس تنصیبات بلکہ پانی صاف کرنے والے پلانٹس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے،مشرق وسطیٰ میں امریکہ واسرائیل کے توانائی انفرا سٹرکچر نشانہ ہوں گے۔
آبنائے ہرمز کو نہ کھولا تو ایٹمی پلانٹس تباہ کردینگے،ٹرمپ،جواب تباہ کن ہوگا،ایران


















