عمران خان کی بچوں سے 30منٹ تک ٹیلی فونک گپ شپ
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے بات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی قاسم،سلیمان سے ٹیلی فون پر گفتگو 25 سے 30 منٹ تک جاری رہی، بچوں نے والد سے صحت کادریافت کیا،بانی پی ٹی آئی بات کرکے بہت خوش ہوئے۔
دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید کی نماز اڈیالہ کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نماز ادا نہیں کرسکے اوراپنے سیل میں ہی قیام کیا۔

















